نائجیریا کے دینی مدرسہ میں محبوس استحصال کا شکار، سینکڑوں طلبہ رہا

   

کانو 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے شمالی نائجیریائی کے شہر کڈونا سے جسے عرف عام میں کانو کہا جاتا ہے، 300 سے زیادہ دینی مدرسہ کے طلباء کو چھٹکارا دلادیا جنھیں اذیت رسانی کی جارہی تھی اور جنسی استحصال کا شکار بنایا جارہا تھا۔ پولیس کے ترجمان نے انکشاف کیاکہ 100 طلبہ بشمول 9 سال کی عمر تک کے 45 طلبہ کو ایک چھوٹے کمرے میں قید رکھا گیا تھا جنھیں پولیس نے اطلاع پر رہائی دلوائی۔