نائر کے بجائے سائی کو موقع دینے کا مطالبہ

   

نئی دہلی، 17 جولائی (آئی اے این ایس)۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر دیپ داس گپتا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹسٹ سیریزکے آخری دو میچوں میں ہندوستان کو کرون نائرکے بجائے بی سائی سدھرسن پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نائر نے واپسی کے بعد تین میچوں میں صرف131 رنز بنائے ہیں اور وہ اب تک کوئی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں، جب کہ سدھرسن نے لیڈز ٹسٹ میں صفر اور 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ داس گپتا نے جیو ہاٹ اسٹار پر کہا اگر صرف ایک تبدیلی ہو تو وہ کرون نائر کی جگہ سائی سدھرسن کی ہونی چاہیے، کیونکہ نائر نے رنز تو بنائے ہیں لیکن وہ متاثرکن نہیں لگے۔ نوجوان سدھرسن پر سرمایہ کاری کرنا زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ آپ کو دوبارہ انگلینڈ میں سیریز کب ملے گی، یہ یقینی نہیں۔