نائٹ کرفیو اور جزوی طور پر لاک ڈاؤن سے تاجر پریشان

   

Ferty9 Clinic

ملک میں کورونا وائرس کے معاملات مسلسل بڑھ رہے ہیں کرونا پر قابو پانے کے لئے نائٹ کرفیو اور جزوی طور پر لاک ڈاؤن سمیت متعدد ریاستوں میں سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس سے تاجروں کے خوردہ اور تھوک فروشی کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں اور انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ کیٹ کے جنرل سکریٹری پروین کھنڈوالوال نے یہ بات بتائی۔ خوردہ تاجروں کی ایک تنظیم ایسوسی ایشن کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی ای آئی ٹی) کے سکریٹری جنرل ، پروین کھنڈیل وال نے بتایا کہ نائٹ کرفیو اور جزوی طور پر لاک ڈاؤن کے باعث گذشتہ ایک ہفتہ میں ملک میں تاجروں کے خوردہ کاروبار میں 30 فیصد نقصانات ہوئے ہیں جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں تاجروں کو 15 سے 20 فیصد تک نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم سے گزارش کی ہیکہ حکومت کو مختلف مارکیٹوں کے ٹائم فریم کے ساتھ ساتھ مختلف اوقات میں سرکاری اور نجی کمپنیوں کے دفاتر کھولنے کے آپشن پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔