نائٹ کلب میں فائرنگ، 5افراد ہلاک

   

پاناما سٹی۔ پاناما سٹی کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 6دیگر زخمی ہو گئے۔پاناما کے پولیس کمشنر نے ٹویٹ کیاکہ ایسپاسیو پنامہ نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعہ میں 5افراد ہلاک اور 6دیگر زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہوا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر امریکی ریاست ورجینیا میں دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر بھاری جمعیت تعینات کردی گئی ہے۔