نائیجریائی شہری3لاکھ روپئے مالیتی کوکین اور نقد رقم رکھنے کے الزام میں گرفتار

   

تھانے۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک 22سالہ نائیجریائی شہری کو گرفتار کرلیا جو نوی ممبئی کا ساکن تھا ۔ اس کے پاس سے تین لاکھ روپئے مالیتی اور نقد رقم ضبط کرلی گئی ۔ گرفتاری کا یہ واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا ۔ باخبر ذرائع سے اطلاع ملنے پر نوی ممبئی کی پولیس نے چوکسی اختیار کرلی تھی ، جس کے نتیجہ میں ملزم کی گرفتاری ممکن ہوسکی ۔ اس کے پاس سے 3.13لاکھ روپئے مالیتی کوکین اور نقد رقم دستیاب ہوئیں جسے ضبط کرلیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اس مقدمہ میں تحقیقات ہنوز جاری ہیں اور اختتام کے بعد ملزم کو عدالت کے اجلاس پر پیش کیا جائے گا ۔