ابوجا۔19؍جولائی( ایجنسیز)نائیجر کے ڈوسو علاقے میں دہشت گردوں نے دو ہندوستانیوں کو قتل کر دیا اور ایک کو اغوا کر لیا۔ نائجر میں ہندوستانی سفارت خانے نے جمعہ کو ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ منگل کو ہوا اور وہ اس واقعہ کے سلسلہ میں مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ متاثرین کی نعشوں کو وطن واپس لایا جا سکے اور مغوی شخص کی محفوظ رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ حملہ نائجر کے جنوب مغربی ڈوسو علاقے میں ہوا۔سفارت خانے نے نائجر میں تمام ہندوستانیوں کو چوکس رہنے کا مشورہ بھی دیا۔