نائیجریا میں عام انتخابات، تمام یونیورسٹیاں بند کرنے کا حکم

   

Ferty9 Clinic

ابوجا: نائیجیرین نیشنل یونیورسٹیز کمیشن نے ملک کی تمام یونیورسٹیوں کو 22 فروری سے 14 مارچ تک عام انتخابات کی وجہ سے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا، انتخابات 25 فروری کو منعقد ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق این یو سی کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ انتخابات کے لئے پولنگ کے دوران عملے اور طلبا کی حفاظت اور تحفظ کے خدشات کے بعد کیا گیا ہے۔ ملک میں جاری عدم تحفظ کے مسائل کی وجہ سے یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ آیا انتخابات 25 فروری کو طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھ سکیں گے یا نہیں، تاہم الیکشن کمیشن کے سربراہ نے انتخابات منصوبے کے مطابق ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
برطانیہ میں ریل کی مزید ہڑتالوں کا امکان
لندن : برطانیہ میں ریل یونین کی مزید ہڑتالوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آر ایم ٹی یونین کے ارکان نے تنخواہ میں اضافے کی نئی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تنخواہ میں گزشتہ سال جنوری سے 5 فیصد اور رواں سال 4 فیصد اضافے کی پیشکش کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تنخواہ اور جاب سیکوریٹی کے تنازعہ پر یونین کے ارکان پہلے ہی 19 دن ہڑتال کر چکے ہیں۔