نائیجریا میں مسجد پر دہشت گرد حملہ ، 44 مصلی جاں بحق

,

   

نائجر:افریقی ملک نائیجریامیں دہشت گردوں کے مسجد پر حملہ میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حکومت نے شہریوں کی ہلاکت پر تین دن کے سوگ کا اعلان کردیا۔میڈیا نے بتایا کہ کل دیہی قصبہ کوکورو میں مسجد پر اس وقت حملہ کیا گیا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے ۔دہشت گردوں نے مسجد کو گھیر ا اور لوگوں کو نشانہ بنایا جبکہ حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ حکومت نے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا عزم ظاہر کیا جبکہ44 مصلیوں کے جاں بحق اور13 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔