نائیجریا میں کئی منزلہ عمارت منہدم 6 افراد ہلاک

   

لاگوس: نائیجیریا کے سب سے بڑے شہر لاگوس میں ایک بلند عمارت کے منہدم ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم چھ ہو گئی ہے۔ امدادی کارکنوں کے مطابق اب بھی تقریبآ 100 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا شبہ ہے جبکہ 7 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ایک متمول علاقے میں واقع یہ اکیس منزلہ عمارت پیر کو منہدم ہو گئی تھی جبکہ اس حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ مشتعل رہائشیوں نے امدادی اقدامات کی سست رفتاری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 2014 میں لاگوس میں ایک چرچ کے گیسٹ ہاؤس کے گرنے سے ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔