نائیجر میں فوجی جتھے نے حکومت کا تختہ الٹ دیا

   

نیامے : نائیجر میں فوج نے صدر کو معزول کرنے اور ملک سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔خبر کے مطابق ،گزشتہ رات دیر گئے فوجی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا،قومی کونسل برائے تحفظ مادر وطن کے نام سے پڑھے گئے ایک بیان میں فوجی اہلکاروں کے گروپ نے حکومت پر قبضہ کا اعلان کیا۔بعد ازاں معزول صدر محمد بازو م کا بیان بھی آگیا ،انہوں نے کہا کہ شہری طویل جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیوں کی حفاظت کریں گے۔قبل ازیں، صدر کو معزول کرنے والے کرنل میجر عمادو عبدالرحمٰن، جو 9 دیگر وردی پوش سپاہیوں میں گھرے ہوئے تھے، نے کہا تھاکہ ہم نے یعنی دفاعی اور حفاظتی قوتوں نے قومی کونسل برائے تحفظ وطن کے اجلاس میں اس نظام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے آپ جانتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام سلامتی کی صورتحال کے مسلسل بگاڑ اور معاشی اور سماجی بدانتظامی کی وجہ سے کیا گیا ہیفوجی بغاوت کے اعلان کے بیان میں تمام اداروں کے سربراہوں کی معطلی کی طرف بھی اشارہ کیا گیا اور کہا گیا کہ وزارتوں کے جنرل سیکرٹری کاروبار کو چلانے کے ذمہ دار ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ دفاع اورحفاظتی قوتیں صورتحال کو سنبھال رہی ہیں، ساتھہ ی تمام بیرونی شراکت داروں سے مداخلت نہ کرنا کرنے کی درخواست کی گئی۔