نائیجر میں مشتبہ جنگجوؤں کے حملوں میں 29فوجی جوان جاں بحق

   

نیامی : نائیجر میں 26 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان مشتبہ جنگجوؤں کے حملوں میں 29 فوجی جوانوں کی موت ہوئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔نائیجر کی وزارت دفاع نے منگل کو کہا کہ چند دن میں نائیجر کی دفاعی اور سلامتی دستوں نے مالی سے متصل سرحد پر ملٹری آپریشن کیا۔ جواب میں تبتول کے شمال مشرق میں ایک یونٹ پر سو سے زیادہ عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ حملے میں دیسی ساختہ بم اور گاڑیاں استعمال کی گئیں۔ وزارت نے بتایا کہ اس مدت میں 29 فوجی شہید اور دو دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔
بہت سے دہشت گرد مارے گئے ، 15 موٹر سائیکلیں تباہ اور دشمن کی جانب سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔