نائیجیریامیں کشتی ڈوبنے سے 18 افراد ہلاک

   

ابوجا : نائیجیریا کے صوبہ کاتسینا میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔قومی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق صوبہ کاتسینا کے علاقے مائیادونا میں عید منانے کے بعد واپس لوٹنے والے افراد کی کشتی ڈوب گئی۔حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ ہو گئے ہیں۔حکام نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امدادی کام جاری ہونے کا اعلان کیا ہے۔