نائیجیریامیں 53 خواتین کا اغوا

   

Ferty9 Clinic

لاگوس : نائیجیریا کے صوبہ کانو میں شادی سے واپس آتی 53 عورتوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔صوبہ کانو کے کمشنر برائے داخلہ سلامتی ‘نصیرو معاز’ نے کہا ہے کہ داماری گاوں میں شادی سے واپس لوٹتے افراد پر مسلح حملہ کیا گیا ہے۔حملے کے دوران ان افراد میں موجود 53 عورتوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔کانو کے پولیس ترجمان ابوبکر علیو نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا اور مغویوں کی بازیابی کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کی سزا موت ہے لیکن اس کے باوجود تاوان کی خاطر اغوا کے واقعات ایک تواتر سے پیش آتے رہتے ہیں۔


ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار
5 فوجی ہلاک
بوگوٹا : کولمبیا میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔کولمبیئن میڈیا کے مطابق فضائیہ کا ہیلی کاپٹر چوکو کے علاقے انگویا کے دیہی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔اس حادثے میں 5 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ کئی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کو روانہ کر دیا گیا ہے۔فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مرنے والے فوجیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔