نائیجیریا: بوکو حرام کے خلاف کارروائی میں 48 جنگجو ہلاک

   

ابوجا : نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں عسکریت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف کارروائی میں 48 جنگجو مارے گئے، جب کہ 11 یرغمال افراد بازیاب کرالیے گئے۔ نائیجیریا کی فوج کے ترجمان محمد یریما کا کہنا ہے کہ بورنو صوبے کے بعض علاقوں میں بوکو حرام کے خلاف فوجی کارروائیاں کی گئیں، جن دوران 48 جنگجو مارے گئے اور بڑی تعداد میں زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ اس کارروائی میں بوکو حرام کے قبضے سے 11 افراد کو بھی بازیاب کرالیا گیا ہے، جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے۔