ابوجا: افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 1800 قیدی فرار ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے صوبہ ایمو میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے ، حملہ آور مشین گن، راکٹ لانچر اور گرنیڈ سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے جبکہ حملہ کے نتیجے میں پولیس اور ملٹری کی دیگر عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔جیل حکام کے مطابق فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ۔ نائیجیریائی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ مقامی گروپ نے کیا جو اس طرح کی کارروائیوں میں پہلے بھی ملوث رہا ہے تاہم مزید تفتیش کی جاری ہے ۔