نائیجیریا : فوجی کارروائیوں میں 11انتہا پسند ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ابوجا: نائجیریا میں حال ہی میں انسداد دہشت گردی مہم تیزکرنے کے دوران کم از کم 11 انتہا پسند لیڈر مارے گئے ہیں۔ ایک سینئر افسر نے یہ اطلاع دی۔ نائیجیریا کے وزیر دفاع محمد بدارو نے دارالحکومت ابوجا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک کے شمالی حصے میں ’’انتہائی مطلوب‘‘انتہا پسند لیڈروں میں سے ایک جس کی شناخت بیلو ترجی کے نام سے ہوئی ہے ، فوج کی مسلسل انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں فرار ہو گیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا صحیح وقت بتائے بغیر، انہوں نے کہاکہ حال ہی میں، ملک بھر میں ہماری تمام کارروائیوں میں ایک نئی رفتار آئی ہے ، جس نے خاص طور پر شمال مشرق میں قابل ستائش کامیابی حاصل کی ہے ۔دہشت گردوں کی حالیہ قلیل مدتی مایوسی کے باوجود، فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور تباہ کن حملے کئے ۔