نائیجیریا میں بوکو حرام کیخلاف جوابی حملہ‘ کئی ہلاک

   

ابوجا : نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 18 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس حملے کے بعد کی گئی کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ بورنو صوبے کے گورنر بابا گانا ظلم نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردو ں نے 18 افراد کی جانیں لیں اور 21 کو زخمی کر ڈالا۔ دوسری جانب نائیجیریائی فوج کے ترجمان محمد یریما نے بتایا ہے کہ فوج نے موبار میں بوکو حرام کے ٹھکانوں پر فضا اور خشکی سے فوجی کارروائی کی ہے۔