لاگوس : نائیجیریا میں ڈیڑھ سو سال پرانی مسجد کا ایک حصہ گر گیا ،اس حادثہ میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبر کے مطابق،یہ واقعہ مسجد کا ایک حصہ گرنے کے بعد پیش آیا جب جمعہ کے روز سینکڑوں افراد نماز عصر کے لیے اندر موجود تھے اس دوران مسجد کا مخدوش حصہ نمازیوں پر گرا۔ اس حادثہ میں ابتدائی طور پر 10لاشیں ملیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔عینی شاہد کا کہنا ہے نمازی عصر کی دوسری رکعت میں تھے جب حادثہ ہوا، پولیس کا کہنا ہے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔واضح رہے کہ مرکزی مسجد زاریا میں ہے، جو شمالی نائیجیریا کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ہے اس مسجد کو 1830 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا۔