نائیجیریا میں حملہ، 4افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ابوجہ، 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کے ناسراوا ریاست میں ڈپٹی گورنر کے قافلہ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملہ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ناسراوا کے ڈپٹی گورنر امانوئل اکابے کے قافلے پر منگل کی رات نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں تین پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور مارا گیا۔ مسٹر اکابے ملک کے دارالحکومت میں بدھ کو منعقد ہونے والے وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں حصہ لینے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ واقعہ ہوا۔