باکو: پیر کے روز کاڈونا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک اسکول سے ایک سو سے زائد بچوں کو اغوا کرلیا۔ نائیجیریا میں اسکول کے بچوں کے اغوا کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔شمال مغربی نائیجیریا کے کاڈونا میں مسلح افراد نے بیتھل بیپٹسٹ ہائی اسکول پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے سکیورٹی گارڈز کو قابو میں کرلیا۔ اسکول کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ 140 بچوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔بیتھل بیپٹسٹ ہائی اسکول کے ایک ٹیچرایمانویل پال نے بتایا کہ حملہ آوروں نے 140بچوں کو اغوا کر لیا، صرف 25 بچے بچ سکے۔ ہمیں ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ جن بچوں کو اغوا کیا گیا ہے وہ کس حال میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بندوق بردار پیر کی صبح کو اسکول کی چہاردیواری کود کر اسکول میں داخل ہو گئے، انہوں نے فائرنگ شرو ع کر دی اور وہاں بورڈنگ میں رہنے والے 165بچوں میں سے بیشتر کو اغوا کر لیا۔ریاست کاڈونا کے پولیس ترجمان محمد جالیگ نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے اس حملے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے اغوا کیے گئے بچوں کی تعداد اور کوئی دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔نائجیریا، ایک اسکول کی سینکڑوں بچیاں اغواپولیس ترجمان کا کہنا تھا،’’ہم اغواکاروں کی تلاش کر رہے ہیں اور بچوں کو بازیاب کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اب تک ایک خاتون ٹیچر سمیت 26 بچوں کو بازیاب کراچکے ہیں۔
