نائیجیریا میں دیہات پر حملہ‘ 12 افراد ہلاک‘ کئی زخمی

   

ابوجا : نائیجیریا میں مسلح گروہوں کے حملوں میں 12افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامعلوم مسلح گروہوں نے صوبہ کادونہ کے علاقے کاورو کے دیہات پر حملہ کر دیا۔ حملوں میں ایک پولیس اہل کار سمیت 12افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ملک بھر میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے، جس کی وجہ سے کئی صوبوں میں موٹر سائیکل سواری پر پابندی ہے۔ نائیجریا میں اکثر و بیشتر فولانی قبیلے اور کاشت کاروں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔