نائیجیریا میں صدارتی انتخابات کے موقع پر دھماکے

   

ابوجا /24 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری میں ہفتے کے روز کئی دھماکے ہوئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجیریا میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تقریباً 7 کروڑ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ دریں اثنا مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صبح 6 بجے پولنگ شروع ہونے سے قبل کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمال مشرق میں واقع قصبے میں شدت پسندوں نے پولنگ کے آغاز سے قبل حملہ کیا جس کی وجہ سے علاقہ مکین محفوظ مقام پر پناہ لینے پر مجبور اور سیکڑوں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔