لاگوس۔ نائیجیریا کے صوبہ کاتسینا میں ہوئے مسلح حملے میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے نائیجیریا کے صوبہ کاتسینا میں ہوئے مسلح حملے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، صوبے کے پانچ دیہاتوں میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس حملے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ صوبائی پولیس ترجمان امبو عیسی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں حفاظتی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔