ابوجہ: نائیجیریا کے فیڈرل کمپیٹیشن اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کمیشن نے کہا کہ اس نے فیس بک اور واٹس ایپ پلیٹ فارمز پر ڈیٹا شیئرنگ کی تحقیقات کے بعد مقامی صارفین اور ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر میٹا پر 220 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔کمیشن نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ حتمی حکم میں صرف دو سو بیس ملین امریکی ڈالر کا مالی جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میٹا نے اپنے پلیٹ فارم پر نائجیریا کے صارفین کے ڈیٹا کا ان کی رضامندی کے بغیر غلط استعمال کیا‘ اپنی اہم مارکیٹ پوزیشن کا غلط استعمال کیا اور اسی طرح کے ضوابط کے ساتھ دوسرے دائرہ اختیار کے مقابلے نائجیرین باشندوں کے ساتھ امتیازی اور غیر مساوی سلوک کیا۔