ابوجا، 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کا اقتصادی دارالحکومت لاگوس میں ایک تیل پائپ لائن میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔ نائیجیریا کے نیشنل پٹرولیم کارپوریشن ( این این پی سی ) نے بتایا کہ اتوار کی شب ہوئے اس دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے ۔ اس سے پہلے نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا تھا کہ لاگوس کے الیموشو علاقے میں ہوئے دھماکے کے بعد دو نعشیں برآمد کی گئیں جس سے مقامی باشندوں میں خوف و ہراس ہے ۔ این این پی سی کے گروپ منیجنگ ڈائرکٹر میلے کیاری نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اس آگ میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور کئی لوگ سنگین حالت میں ہاسپٹل میں داخل ہیں۔ پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کے لئے چور اس طرح کے واقعات کو انجام دیتے ہیں جس سے ایسے شدید حادثات ہوتے ہیں۔