نائیجیریا میں کشتی حادثہ ، 6 افراد ہلاک ، ایک لاپتہ

   

ابوجا ۔ نائیجیریا کے تجارتی مرکز لاگوس میں ایک کشتی کے حادثے کی شکار ہونے کی وجہ سے 6 افراد ہلاک کی موت ہوگئی اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔خبررساں ایجنسی نائیجیریا (نان) نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں لاگوس اسٹیٹ واٹر اتھارٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایکوروڈو کے قریب ہونے والے حادثے کے بعد امدادی اور بچاؤ کے کام جاری ہیں۔ لاسووا کے جنرل منیجر اولوواڈمیلولا نے بتایا کہ کشتی میں ڈرائیور سمیت 21 افراد سوار تھے ، جن میں سے 14 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے ۔یہ حادثہ جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق قریب ساڑھے آٹھ بجے ایکوروڈو کے قریب اووڈے ابیشے میں ہوا تھا۔