نائیجیریا میں 120 دہشت گرد ہلاک

   

ابوجا ۔22فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا میں نائیجیرین اور فرانسیسی فوج کی مشترکہ آپریشن میں 120 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ دونوں افواج کی طرف سے مالی اور برکینا فاسو کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن چلایا گیا۔ آپریشن میں دھماکہ خیز مادہ بنانے کے آلات اورگاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔