نائیجیریا میں 317 طالبات کا اغوا، تلاشی مہم شروع

   

Ferty9 Clinic

ابوجا۔ شمال مغربی نائیجیریا میں رات گئے مسلح افراد نے 317 طالبات کو اغوا کر لیا۔ جس کے بعد پولیس اور فوج نے مشترکہ سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اغوا ہونے والی لڑکیاں گورنمنٹ گرلز سائنس سیکنڈری اسکول کی طلبہ تھیں۔ مرکزی اور شمال مغربی نائیجیریا میں مسلح مقامی جرائم پیشہ گروہوں کے ہاتھوں حالیہ برسوں میں اغوا برائے تاوان کیکیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے ہفتے قریب ہی نائیجر کی پڑوسی ریاست میں ایک بوائز اسکول سے 42 لڑکوں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا، اورڈسمبر میں نائیجیریا کے صدر بوہاری کے آبائی علاقے کن کارا کے ایک اسکول سے 300 لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔