لاگوس: نائیجیریا کے صوبہ پلوٹیو کے ضلع ویوانگ میں ایک حملہ آور نے عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے کم از کم 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نائیجیریا پولیس کے مطابق حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔صوبہ کے پولیس آفیسر ایڈورڈ ایبوکا نے اس واقعہ کی مذمت کی ۔
