ابوجا: شمال مغربی نائیجیریا میں گزشتہ ہفتے مسلح افراد کی جانب سے ایک ٹرین پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کرنے کے بعد 150 سے زائد مسافر ہنوز لاپتہ ہیں۔ 28 مارچ کو ہونے والے اس حملے میں کم از کم آٹھ افراد مارے گئے تھے اور کئی افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ کچھ رشتہ داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مشتبہ افراد کی جانب سے رابطہ کر کے بتایا گیا ہے کہ ان کے قریبی رشتہ داروں کو اغوا کیا گیا ہے۔ وسطی اور شمال مغربی نائیجیریا میں مسلح گروپس عام شہریوں کو تشدد بناتے رہتے ہیں۔ یہ گروپ مقامی دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر چوریاں، اغوا اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔