نائیجیریا: ڈاکوؤں کے ہاتھوں 57افرادکا قتل

   

ابوجا : نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد شمال مغرب میں 57افراد کو قتل کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملک کے بہت سے حصوں میں مقامی باشندوں نے اپنے گھروں کو ڈاکوؤں سے بچانے کے لیے اپنے طور پر مسلح جتھے بنالیے ہیں۔ مرنے والے تمام افراد اسی طرح کے جتھے کے ارکان تھے۔ انہوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کو چھڑانے کی کوشش کی ،جس میں مسلح جھڑپ ہوئی تھی۔