ابوجا ۔ نائیجیریا کے ساحل پر 20 لاکھ بیرل تیل ذخیرہ کرنے والا جہاز دھماکے کے باعث تباہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق آئل ٹینکر میں دھماکے اور آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روز نائیجریا کے ساحلی علاقے میں پیش آیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس جہاز میں ایک دن میں 22 ہزار بیرل تیل کی پیداوار کی صلاحیت بھی موجود تھی۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کے وقت جہاز میں عملہ کے 10 ارکان بھی سوار تھے تاہم یہ واضح نہیں تھا کہ آیا کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا کتنا خام تیل سمندر میں گرا ہے ۔ دوسری جانب آئل ٹینکر میں آتشزدگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ جس میں دوھوئیں اور آگ بڑے بڑے شعلے اٹھتے نظر آرہے ہیں۔