نائیجیریا :گیس دھماکے میں 5 ہلاک

   

لاگوس5جنوری(سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا میں گیس سلنڈر میں دھماکے میں 5 افراد ہلاک و چار زخمی ہو گئے ۔ مقامی پولیس کے ترجمان یعقوب سابو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سڑک کنارے ایک گیس وینڈنگ دکان میں ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ دو کی موت آگ کی زد میں آنے سے ہوئی اور چار افراد دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں۔ مزید تحقیقات کیلئے جائے وقوعہ پر ماہرین کی ٹیم کو بھیج دیا گیا ہے ۔