نائیڈو اسکام کے اہم ملزم، ہراسانی کا الزام مسترد : مشیر حکومت

   

وجئے واڑہ، 9 ستمبر (یو این آئی) تلگو دیشم سربراہ این چندرابابو نائیڈو کی گرفتاری راتوں رات کا واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ اسکل ڈیولپمنٹ گھپلے کی مکمل جانچ کا نتیجہ ہے ۔ وائی ایس آر سی پی نے مسٹر نائیڈو کو ہراساں کرنے الزام کو مسترد کردیا۔ پارٹی جنرل سکریٹری و حکومت کے عوامی امور کے مشیر ایس رام کرشنا ریڈی نے ہراسانی کے پروپگنڈے کو مسترد کیا اور کہا کہ مسٹر نائیڈو اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کے سرغنہ ہیں اور انہیں شیل کمپنیوں سے رشوت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ڈی نے 9 دسمبر 2021 کو اس کی ایف آئی آر درج کی تھی۔