نائیڈو نے جیوتی راؤ پھولے کو خراج عقیدت پیش کیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے معروف سماجی مصلح اور انقلابی مفکر جیوتی راؤ پھولے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور انھیں تعلیم نسواں اور سماجی برائیوں کے خلاف ایک جنگجو قرار دیا ہے ۔ مسٹر نائیڈو نے جیوتی راؤ پھولے پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے ذات پات کے نظام اور چھوا چھوت کے خلاف جد و جہد کی۔ سماجی اصلاح میں ان کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مسٹر نائیڈو نے کہا،‘میں معروف سماجی مصلح اور مفکر مہاتما جیوتیبا پھولے جی کی سالگرہ پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آپ نے سماجی قدامت پسندی کو توڑ کر اپنے اندر کے سچ کو ڈھونڈنے اور بہتری لانے کی ترغیب دی۔ خواتین اور غریب طبقات کی ترقی کے لیے آپ کی کوششیں ہمیشہ قابل ستائش ہیں’۔