نائیڈو نے ملک اور دنیا میں امن اور خوشحالی کیلئے دعا کی

   

نئی دہلی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کے روز تروملا میں پربھو وینکٹیشور کے درشن کئے اور ملک و دنیا میں امن و امان اور خوشحالی کے لئے دعا کی ۔ نائب صدر سکریٹریٹ نے یہاں بتایا کہ مسٹر نائیڈو نے اپنی اہلیہ محترمہ اوشا نائیڈو اور کنبہ کے دیگر افراد کے ہمراہ صبح ترومالا میں پربھو وینکٹیشور کے درشن کئے ۔اس موقع پر مسٹر نائیڈو نے ہندوستان اور دنیا کے تمام لوگوں کی زندگی میں امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی ۔