نائیڈو نے نوجوانوں سے مضبوط، خود کفیل، جامع ہندوستان بنانے کی اپیل کی

   

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کے روز دیہات اور قصبوں میں روزگار اور معاشی سرگرمیوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر نئی سوچ کے ساتھ نئے حل فراہم کرنا چاہئے ۔ نائیڈو نے ، ڈاکٹر شیوتانو پلئی کی کتاب “40 ایرس ود عبد الکلام – ان اولڈ اسٹوری” کا آن لائن رسم اجرا انجام دیتے ہوئے تارکین وطن مزدوروں پر کووڈ- 19 کے ہونے والے سنگین اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں زیادہ سے زیادہ روزگار اور معاشی سرگرمی کے نئے مواقع پیدا کئے جانے چاہیں۔