نئی دہلی ۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے گورودیو رابندر ناتھ ٹیگور کی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ نائیڈو نے ہفتہ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ سنہ 1913 میں ادب کے لئے نوبل انعام سے نوازے جانے والے وہ پہلے غیر یورپی ادیب تھے ۔ نائیڈو نے کہا ‘‘ ملک کے قومی ترانے کے خالق، عظیم شاعر گورو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کی برسی پر ان کے لبرل عالمی نظریے کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ مفکر، ماہر تعلیم ، سماجی مصلح ، ادیب ، تخلیق کار اور فنکار کی حیثیت سے انہوں نے ملک کی ثقافت اور ادب کو مالا مال کیا جو آج بھی تحریک کا سرچشمہ ہے ۔