ناانصافی کا ازالہ ، ہر شہری کی ذمہ داری

   


نارائن پیٹ میں عالمی یوم انسداد بدعنوانی پروگرام سے ضلع ایس پی کا خطاب

نارائن پیٹ ۔ دستور ہند میں ہر ایک کو سرکاری کارکردگی کی معلومات حاصل کرنے کا حق حاصل ہے اور اس حق کیلئے ہر ایک کو جدوجہد کرنی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار شریمتی ڈاکٹر ایم چیتنا ، آئی پی ایس ضلع ایس پی نارائن پیٹ نے مکتھل ٹاون کے کلیانہ منڈپم شادی خانہ میں ’’ عالمی یوم انسداد بدعنوانی ‘‘ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔ یہ تقریب لائیٹ ٹو انفرامیشن پروٹیکشن ایکٹ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی ۔ شریمتی ڈاکٹر ایم چیتنا نے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ سماج میں ہر ایک کو برابری کا حق دستوری حق حاصل ہے چاہے وہ کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھتا ہو ۔ سماج میں جاری ناانصافی کے ازالہ کیلئے ہر شہری کو اپنی ذمہد اری محسوس کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ضروری ہے ۔ بالخصوص خواتین سماجی ناانصافی کا شکار ہوتی رہتی ہیں ۔ ان کے ساتھ امتیازی سلوک سماج کیلئے مہلک اور ملک کیلئے ناسور ہے ۔ انہوں نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ناری شکتی ، عورت اپنی پوشیدہ طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے ساتھ ہو رہی ظلم و زیادتی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرسکتی ہیں۔ اس تقریب قائدین ، مسٹر نارائنا شریمتی جاجما ، مسٹر شیوپا ، مسٹر سرینواسلو ، مسٹر سوریا پرکاش و دیگر قائدین نے شرکت کی ۔