اسپیکر کا فیصلہ غیرقانونی ، باغی ارکان کا دعویٰ
پونا ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (سیکولر) کے باغی رکن مقننہ اے ایچ وشواناتھ جنہیں کرناٹک کے اسپیکر نے اتوار کو نااہل قرار دے دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا فیصلہ ’’خلاف قانون‘‘ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور دوسرے ناراض ارکان اسمبلی اس سلسلے میں دوشنبہ کو سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے ۔ کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش نے اتوار کے دن کانگریس کے گیارہ ارکان اور جنتادل (ایس) کے تین ارکان کو قانون انحراف کے تحت جاریہ اسمبلی کی میعاد کے 2023 میں اختتام کے آخری دن تک کے لئے نااہل قرار دے دیا ۔ انہوں نے گزشتہ جمعرات کو کانگریس کے 3 ارکان مقننہ کو نااہل قرار دے دیا تھا ۔