نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نابارڈ) کے 42 ویں یوم تاسیس پر چہارشنبہ کو یہاں منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔منگل کو نابارڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق پرگتی میدان کے بین الاقوامی نمائش کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ بھاگوت کشن راؤ کراڈ، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا، کوآپریٹیو کی وزارت میں سکریٹری گیانش کمار، مالیاتی خدمات کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی اورحکومت ہند کی بین ریاستی کونسل کی سکریٹری انورادھا پرساد بھی شرکت کریں گی۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نابارڈ کوآپریٹیو کمیٹیوں کی ‘کوآپریٹو سے خوشحالی’ کے سفر میں مدد کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ پروگرام میں، مائیکرو اے ٹی ایم اور روپے کسان کریڈٹ کارڈز کے ذریعے دودھ کوآپریٹیو کمیٹیوں کے ڈیجیٹلائزیشن کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔