نئی دہلی : دہلی کی روہنی عدالت نے منگل کو شاہ آباد ڈیری علاقہ میں اپنی محبوبہ کا بے رحمانہ قتل کرنے والے ساحل نامی نوجوان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ شاہ آباد دیری کی جے جے کالونی کی رہائشی مقتولہ کا اتوار شام چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے 20 سالہ ملزم ساحل کو پیر کے روز بلند شہر، یوپی سے گرفتار کیا تھا۔ الزام ہے کہ اس نے لڑکی پر چاقو کے 20 سے زیادہ وار کیے اور اس پر پتھر سے بھی وار کیا۔ایک پولیس افسر کے مطابق ملزم فریج، اے سی کی مرمت کا کام کرتا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ساحل پہلے لڑکی پر چاقو سے وار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔