نابالغ بچوں کی گاڑیوں کو چلانے پر اونر کو جیل اور رجسٹریشن منسوخی کا انتباہ

   

نظام آباد: 16/اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نابالغوں کو گاڑیاں چلانے دینے کی صورت میں گاڑی دینے والا ہوں کوجیل جانا پڑے گا اور گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیا نے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ہرروزانہ ”نابالغوں پر ڈرائیونگ پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے اس کے تحت نظام آباد ضلع کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اب تک نابالغوں کے گاڑیاں چلانے پر پولیس صرف والدین کو کونسلنگ کرتے ہوئے جرمانے عائد کر رہی تھی لیکن اب سے نابالغوں کی ڈرائیونگ پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ نظام آباد پولیس کمشنر پی سائی چیتنیانے کہا کہ نابالغوں کی ڈرائیونگ سے سڑک حادثات پیش آ رہے ہیں اس لیے اب اگر کوئی نابالغ گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تو متعلقہ نابالغ کے ساتھ اس کے والدین یا مالک کو ACT M.V -2019 ترمیمی سیکشن A-199 کے تحت متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گاڑی کے مالک کو تین سال تک قید اور پچیس ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔لہذانابالغ کے پکڑے جانے کی صورت میں وہ پچیس سال کی عمر تک ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اہل نہیں رہے گا اور اس کی گاڑی کی رجسٹریشن ایک سال تک منسوخ کر دی جائے گی۔لہٰذا تمام والدین، سرپرست اور مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ نابالغ بچوں کو ہرگز گاڑیاں چلانے نہ دیں۔