کوربا : چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں ایک درندہ صفت باپ اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ بدکاری کرتا رہا ۔ اپنی بیٹی کی شادی کے بعد بھی جب وہ بالغ ہوگئی تو وہ اپنے رویہ سے باز نہ آیا ، جس کے بارے میں متاثرہ نے اپنی ماں اور شوہر کو باپ کی اس حرکات کے بارے میں بتانے کے بعد ہردی بازار تھانے میں ایف آئی آر درج کرایا تھا ۔ اس معاملہ میں عدالت نے زیادتی کرنے والے باپ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ متاثرہ نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر شکایت درج کرائی ۔ کیس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر راکیش جیسوال نے بتایا کہ ہردی بازار کے تحت گاؤں میں رہنے والی نابالغ لڑکی سال 2012 میں 12سال کی تھی اور چھٹی جماعت کی طالبہ تھی، جب بھی وہ گھر میں اکیلی ہوتی تھی تو اس کا باپ اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرتا تھا ۔ اگر وہ انکار کرتی تو وہ اسے مارتا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ۔ لڑإی بالغ ہونے کے بعد اس کی شادی 2021 میں ہوئی اور وہ اپنے سسرال چلی گئی ۔ شادی کے دو ماہ بعد علاج کے بہانے باپ دوبارہ اسے اپنے گھر لے آیا اور جسمانی تعلقات کیلئے دباو ڈالنے لگا ، جب اس نے انکار کیا تو اسے مارا پیٹا ۔ متاثرہ نے اپنی والدہ اور شوہر کو واقعہ کی اطلاع دی ۔