حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کی شی ٹیم نے 46 منچلے افراد بشمول نابالغ لڑکوں کو حراست میں لے لیا ۔ ایک ماہ طویل کارروائی میں شی ٹیم نے 3 کم عمر میں شادی کے واقعات کو رکوادیا ۔ ان میں 19 نابالغ اور 27 بالغ افرد ہیں ۔ شی ٹیم نے ملازمت دلانے کے نام پر جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے ہراساں کرنے والے ایک 41 سالہ کے پرساد کو گرفتار کرلیا ۔ پرساد 28 سالہ خاتون کو ملازمت کا وعدہ کیا تھا اور فون پر بات کرنے دباؤ ڈال رہا تھا ۔ شی ٹیم نے لڑکی کی والدہ کی شکایت پر پرساد کو گرفتار کرلیا ۔ دوسرے واقعہ میں 21 سالہ بی ستیش کو گرفتار کرلیا گیا جو ایک 19 سالہ لڑکی کو ہراساں کر رہا تھا اور کالج میں سر عام لڑکی کو بوسہ دینے دباؤ ڈال رہا تھا شی ٹیم نے کشائی گوڑہ میں خفیہ کارروائی کرکے کئی منچلے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔