نابالغ لڑکیوں اور خواتین کے فحش ویڈیوز بنانے والا گرفتار

   

جئے پور : راجستھان میں 40 سے زائد نابالغ لڑکیوں اور خواتین کے فحش تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے ایک معاملے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس کی ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ ملزم مکیش کمار (24) ولد پارسمل کے پاس سمڈاری تھانہ علاقہ کی ایک لڑکی کی فحش تصاویر اور ویڈیو بھی تھے۔ جب لڑکی کو اس بات کا علم ہوا تو صدمے سے اس کی موت ہوگئی، بعدازاں جب لڑکی کی ماں نے وہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھی تو وہ اس قدر پریشان ہوگئی کہ اس کی بھی موت ہوگئی۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ خواتین کو ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کرتا، ان کی عصمت دری کرتا اور پیسوں کا مطالبہ کرتا۔اطلاعات کے مطابق راجستھان کے باڑ میں 40 سے زائد نابالغ لڑکیوں اور خواتین کو دھوکہ دیکر فحش فوٹوز اور ویڈیو بنانے کے الزام میں پولیس نے مکیش کمار نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا جو شادی بیاہ میں ڈھول بجانے کا کام کرتا تھا۔ پولیس پوچھ تاچھ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس نے اپنی ہونے والی ساس کو بھی نہیں بخشا۔جس لڑکی سے اس کی سگائی ہوئی تھی اس کی والدہ کی فوٹو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے اسے فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جس کے بعد سسرال والوں نے سگائی توڑ دی۔قبل ازیں 6 جون کو ایک متاثرہ لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ گذشتہ دو ماہ سے گاؤں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی فحش ویڈیوز سامنے ا?رہی ہیں، اس کے پیچھے مکیش کمار ہے۔ گزشتہ ایک سال سے وہ گاؤں کی کئی لڑکیوں اور خواتین کی فحش ویڈیوز بنا کر اپنے موبائل اور پین ڈرائیو میں رکھتا تھا جبکہ یہ ویڈیوز گاؤں کے کچھ اور نوجوانوں کے ہاتھ لگ گئے جسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔جب پولیس نے ملزم کے خلاف موصول ہونے والی اس شکایت پر تحقیقات شروع کی تو انہیں اس کے موبائل میں 6 دیہات کی 40 سے زائد خواتین کی فحش تصاویر اور ویڈیوز ملے۔ اس کے بعد پولیس نے سب سے پہلے اس نوجوان کو امن کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت گرفتار کیا۔ اب جمعرات کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتاری ظاہر کی گئی۔