نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی‘دو سبکدوش اساتذہ کو 20 سال قیدکی سزا

   

مظفر نگر۔ اتر پردیش کے مظفر نگر کی ایک پوکسو عدالت نے مارچ 2022 میں ایک 9 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کرنے کے الزام میں دو سبکدوش سرکاری اسکول کے اساتذہ کو20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کونسل دنیش کمار شرما نے بتایا کہ راج کمار شرما 72 سالہ ، جو ایک سرکاری اسکول کے سبکدوش ٹیچر ہے، لڑکی کے محلے میںایک اسکول چلاتا تھا۔ وہ اسکول کے پرنسپل تھا اور ایک اور سبکدوش ٹیچر 65 سالہ ادے پال دھیمان وہاں پڑھایا کرتا تھا ۔ انہوں نے 2 مارچ 2022 کو نابالغ کے ساتھ یہ حرکت کی۔ اس کے بعد ان کے خلاف نگرکوتوالی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا۔