تھانے 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یہاں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک 15 سالہ لڑکی نے اپنی عصمت ریزی اور اغواء کی جھوٹی کہانی گھڑتے ہوئے پولیس کو کافی دنوں تک پریشان کردیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق 18 نومبر کو مذکورہ لڑکی نے نامعلوم افراد کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت کیس درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ جب وہ جاریہ ماہ 14 نومبر کو اسکول جارہی تھی تب 4 افرادنے اُس کا اغواء کرلیا اور ضلع تھانے کے آسن گاؤں لیجاکر اُس کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ پولیس نے اُس کے بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اِس پر تحقیقات شروع کردی۔ تاہم ہفتہ دس دن کی تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ مذکورہ لڑکی کی شکایت جھوٹی ہے۔