نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا گھناؤنا واقعہ

   

گلبرگہ 20دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز): پولیس کے بیان کے بموجب ضلع گلبرگہ کے تعلقہ کالگی میں منگل کے دن دو لڑکوں نے ایک نابالغ لڑکی کو چاقو کی نوک سے دھمکا کر اس کی عصمت ریزی کردی ۔ اور پھر اس عصمت ریزی کاانھوں نے اپنے موبائیل فون میں ایک ویڈیو بھی تیار کرلیا ۔یہ واقعہ اس وقت ہوا جب وہ مذکورہ بالا نابالغ لڑکی اسکول جانے کے لئے راستہ میں تھی ۔ لڑکوں کی عمر 14سال اور 16سال بتائی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی اس گائوں میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رہ رہی ہے کیوں کہ اس کے ماں باپ محنت مزدوری کیلئے بمبئی منتقل ہوگئے ہیں۔
تماپور علاقہ میں چاقو سے حملہ، ایک شخص شدید زخمی
یلاریڈی /20 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی کے تماپور علاقہ میں تاڑی کے درخت کو لیکر دو افراد کے درمیان پیش آئے جھگڑے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق تماپور کے سرینواس گوڑ اور ایشور گوڑ دونوں کے درمیان تاڑی کے درخت کیلئے جھگڑا ہوا جس کے دوران ایشور گوڑ نے سرینواس گوڑ پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ سرینواس گوڑ نے حملہ کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی ۔پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔