نابالغ لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے والے ملزمین کو سزاء

   

حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کی فاسٹ ٹریک عدالت نے نابالغ لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے والے ملزم کو تین سال کی سزاء اور 2 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ بالانگر پولیس کی جانب سے سال 2016 کے ایک مقدمہ میں آج چارج شیٹ کو داخل کردیا اور عدالت نے فیصلہ سنایا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 جنوری سال 2016 کے دن نابالغ متاثرہ لڑکی اپنے مکان جھونپڑی میں موجود تھی ۔ اس کے والدین مزدوری کیلئے گئے ہوئے تھے اور لڑکی تنہا تھی ۔ اس دوران لڑکی کو اکیلا دیکھ کر بدمعاش شخص روی شنکر جس کی عمر 31 سال بتائی گئی ہے ان کے مکان میں داخل ہوگیا اور لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے اس پر ٹوٹ پڑا ۔ لڑکی کی چیخ و پکار سے پریشان ہوکر اس نے اس کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پڑوسی آگئے اور اسے پڑوسیوں نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔ بالانگر پولیس نے آج چارج شیٹ داخل کردی ۔ روی شنکر فیروز گوڑہ علاقہ کا ساکن اور پرکاشم ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے ۔